دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں
کو بند کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ
تبدیل کرنے میں بڑا گھپلہ کیا گیا ہے اور اس کی اطلاع بھارتیہ جنتا پارٹی
کو پہلے ہی دے دی گئی تھی جس سے کہ وہ اپنی رقم تبدیل کر سکے۔مسٹر کیجریوال نے آج
یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جولائی اور ستمبر کی سہ
ماہی میں بینکوں میں معمول سے زیادہ رقومات جمع کی گئیں جس سے صاف پتہ چلتا
ہے کہ حکومت نے اپنے لوگوں کو اس کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔کالے دھن والوں کو بی جے پی نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا اور اب بینک نوٹ تبدیل کرنے کے نام پر لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔